مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فضائیہ نے شام کے شمال مشرقی علاقوں میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامی فضائیہ نے دیر الزور کے اطراف ، رقہ، حمص کے علاقوں میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ ان کے جنگي وسائل کو تباہ و برباد کردیا ہے۔ عراق کی طرح شام میں بھی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔
شامی فضائیہ نے شام کے شمال مشرق میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے دہشت گردوں کو بہت زيادہ جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔
News ID 1873876
آپ کا تبصرہ